لاہور: یکم فروری: ہفتہ کے روز ایمبیسیڈر ہوٹل لاہور میں یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن (وائی ڈی ایف) کے زیر اہتمام مشاورت میں ملک کیلئے اقلیتوں اور ان کی قابل ذکر شخصیات کی خدمات کو اجاگر کیا گیا اور ان کا اعتراف کیا گیا۔ مختلف مذاہب کے نمائندوں نے ایسا ماحول پیدا کرنے پر زور دیا جہاں لوگ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کریں اور مذہب اور ذات کی تفریق کا شکار نہ ہوں۔
یہ مشاورت پنجاب میں مجوزہ بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی کے لئے تجاویز لینے کے منعقد کی گئ تھی۔
وائی ڈی ایف کے شاہد رحمت نے کہا کہ ہندو اور عیسائی مذہب کے ماننے والوں کے قائم کردہ اسپتال اور تعلیمی ادارے مذہب، ذات پات اور مسلک سے قطع نظر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی تعمیر میں اور اس کے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقلیتوں کی خدمات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مختلف مذاہب کے مابین فاصلوں کو دور کیا جاسکے۔ “انہیں برابری کی بنیاد اور پاکستانی قوم کے نمائندہ ہونے کے وجہ سے ایک دوسرے کے ساتھ احسن سلوک کرنا چاہئے۔”
سماج سیوا کی تنظیم سے تعلق رکھنے والے امرناتھ رندھاوا نے نشاندہی کی کہ مشنری اسکول ملک میں بہترین تعلیم فراہم کررہے ہیں۔ سر گنگا رام ، گلاب دیوی اور دیگر کے نام پر بنے اسپتال اس بات کی زندہ مثال ہیں کہ کس طرح ہندو مخیر حضرات نے انسانیت کی خدمت کی ہے اور دوسروں کے لئے بھی پیروی کرنے کی مثالیں قائم کی ہیں۔
مشاورت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں دل کی پہلی سرجری یونائیٹڈ کرسچن ہسپتال (یو سی ایچ) میں کی گئی تھی جو قابل تعریف ہے۔ یو سی ایچ کو پاکستانی عیسائیوں نے ہنگامی بنیادوں پر برصغیر کی تقسیم کے وقت سرحد کے دوسری طرف سے آنے والے بیمار اور زخمی مسلمانوں کے علاج کے لئے قائم کیا تھا۔ بہت سارے ہندو ڈاکٹروں نے ہندوستان ہجرت کرلی تھی جس نے نوزائیدہ ملک پاکستان میں ڈاکٹروں کی کمی پیدا کردی تھی۔
The post قومی تعمیر میں اقلیتوں کے کردار کی ستائش appeared first on News Lens Pakistan.
from Economic Development – News Lens Pakistan https://ift.tt/2RSMtfL
No comments:
Post a Comment